جو جماعت جہاں بھی جلسہ کرنا چاہے اسے ہر ممکن سیکورٹی فراہم کی جائے گی : غلام قادر تھیبو

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 اپریل 2015 19:33

جو جماعت جہاں بھی جلسہ کرنا چاہے اسے ہر ممکن سیکورٹی فراہم کی جائے گی ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبوکا کہنا ہے کہ جو بھی سیاسی جماعت جہاں بھی جلسہ کرنا چاہتی ہے کرسکتی ہے، پولیس کا کام سکیورٹی دینا ہے اور وہ ہر ممکن طور پر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پر امن الیکشن کروانا ان کے فرائض میں شامل ہے اور وہ اپنا فرض بخوبی پورا کریں گے۔ کریم آباد میں ہنگامہ آرائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 7افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :