یمن کی خانہ جنگی سے القاعدہ اور داعش فائدہ اٹھا سکتی ہیں ،مسلم حکمران قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں‘ صاحبزادہ حامد رضا

پنجاب کا ترقیاتی فنڈ لاہور پر خرچ کیا جارہا ہے، اقتدار میں آنیوالی ہر جماعت نے کرپشن کوفروغ دیا ‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سنی اتحادکونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامدرضانے کہاہے کہ امت مسلمہ کے خلاف صلیبی و یہودی سازشیں تیز ہو چکی ہیں،یمن کی خانہ جنگی سے القاعدہ اور داعش فائدہ اٹھا سکتی ہیں ،اس لئے مسلم حکمران یمن میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم المساجد پاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ غریبوں کیلئے ریاست کب ماں کا کردار ادا کرے گی ۔پنجاب کا ترقیاتی فنڈ لاہور پر خرچ کیا جارہا ہے۔اقتدار میں آنیوالی ہر جماعت نے کرپشن کوفروغ دیا ۔یمن بحران پر جذباتی فیصلوں سے گریز کیا جائے۔حکومت نے پاک فوج یمن بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے پارلیمنٹ کا اجلاس رسمی کاروائی ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ تقسیم کرو اور قبضہ کروکی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

یمن میں فوج بھیجی گئی تو حکومت کو شدید عوامی ردّ عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔یمن میں شیعہ سنی نہیں شیعہ سلفی جنگ ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ،یمن بحران امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے شدید خطرہ بن چکاہے۔سعودی بادشاہت کا نہیں مکہ اور مدینہ کا دفاع عالم اسلام کا فرض ہے۔فوجی عدالتیں دہشتگردی کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی ۔پٹرول کی قیمتوں میں تازہ اضافہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ہے۔

ملک دشمن قوتیں یمن بحران کی آڑ میں پاکستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھانے کیلئے سر گرم ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جنگ کا حصہ بننے والی غلطی دوبارہ نہ دہرائی جائے۔کراچی میں ضمنی الیکشن پاک فوج کی نگرانی میں ہو نا چاہیئے۔سابق وزیر کے قاتل بیٹے کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کی ملی بھگت کا نظام عوام دشمن ہے۔سعودیہ عرب اور یمن کے تنازعات میں فوج کو ملوث کرنے سے ملکی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو ں گے۔