پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے رہنماوٴں کا احمد بلوچ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سیدنجمی عالم،سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات منظور عباس نے پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سابق جنرل سیکریٹری احمد بلوچ کی والدہ اور پیپلز لیبر بیورو کراچی کے سیکریٹری اطلاعات سلیم سومرو کے سسر کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی دونوں مرحومین کے درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواروں کو صبر جمیل دے۔