ٹانک میں ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:27

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)ملک کے دیگر حصوں کی طرح ٹانک میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چےئرمین اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 36ویں برسی نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی برسی کی تقریب پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار ہدایت اللہ خان گنڈہ پور کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی تھی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکروں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ہدایت اللہ خان گنڈہ پور ، حاجی سردار علی ،محمد جان ،عاشق حسین ،ندیم محسود ،شمس محسود ،محمد رمضان دشتی ،شیخ عبدالرحیم ،فرید اللہ راکٹ،احسان اللہ ،حاجی سراج کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک اور قوم کے لئے قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ ایک محب وطن قومی رہنماء تھے بھٹو شہید ملک کی مفاد کی خاطر عالمی سامراجی قوتوں کے سامنے ڈٹ گئے یہی وجہ تھی کہ آمر قوتوں نے سازش کر کے بھٹو کو تختہ دراز پر لٹکا دیا ان کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید کے جیالے ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور اس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا تقریب کے اختتام پر ورکروں نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعاء کی ۔