یمن کی صورت حال پر سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) یمن کی صورت حال پر سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے ہفتہ کو کراچی پریس کلب کے باہر مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے میں نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن عوامی جمہوری محاذ ،پیپلز مزدور کسان پارٹی اور انقلابی سوشلسٹ کے رہنماوٴں نے شرکت کی ۔مقررین نے کہا کہ یمن کی جانے والی فوجی جارحیت قابل مذمت ہے ۔

پاکستانی حکومت ہر لحاظ سے اس جنگ سے اپنے آپ کو علیحدہ رکھے ۔

(جاری ہے)

ہم نے ہمیشہ دوسروں کی جنگ میں شرکت کرکے نقصان اٹھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے نام پر جاری جنگ میں شمولیت سے پاکستانی عوام نے سوائے مذہبی انتہاء پسندی ،فرقہ واریت اور اقلیتوں کے خلاف بہیمانہ ظلم کے کچھ نہیں پایا ۔انہوں نے کہا کہ ہم بھرپور طور پر اس جنگ کی مخالفت کرتے ہیں ۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت فوج کو کسی صورت اس جنگ میں شرکت کے لیے نہ بھیجے اور سعودی عرب میں تعینات پاکستانی فوج کو فوری طور پر واپس بلایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :