وزارت داخلہ کی سزائے موت کے مجرم شفقت حسین سے متعلق تحقیقات مکمل

تحقیقاتی رپورٹ 6 اپریل کو سندھ حکومت کے حوالے کردی جائے گی

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) وفاقی وزارت داخلہ نے سزائے موت کے مجرم شفقت حسین سے متعلق اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور یہ ثابت ہوگیا ہے کہ مجرم شفقت حسین نے اپنی عمر سے متعلق عدالت میں جھوٹ بولا تھا جب عدالت نے مجرم کو سزا سنائی تو وہ مکمل بالغ اور اس کی عمر 24 سال تھی۔

(جاری ہے)

مجرم نے خود کو بچانے کی خاطر عدالت میں اور میڈیا میں غلط معلومات فراہم کیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ مجرم شفقت حسین سے متعلق اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیر 6 اپریل کو سندھ حکومت کے حوالے کردے گی۔ اس رپورٹ کے بعد قوی امکان ہے کہ مجرم شفقت حسین آئندہ ڈیٹھ وارنٹ نکلتے ہی تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :