کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف بھی سخت آپریشن کیا جائے ‘ انسٹیٹیوٹ آف نیشنل افیئرز

ایل این جی معاہدے شفاف نظر نہیں آرہے‘ سعودی عرب فوج بھیجنے کا فیصلہ دانشمندانہ نہیں ہوگا‘مقررین

ہفتہ 4 اپریل 2015 18:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف بھی سخت آپریشن کیا جائے ‘حکومت یمن کی پرائی آگ میں کود رہی ہے‘مصالحتانہ رویہ اختیار کیا جائے‘سعودی عرب فوج بجھوانے سے قبل پارلیمنٹ اور قوم کو اعتماد میں لینا بے حد ضروری ہے ،سعودی عرب فوج بجھوانے کا فیصلہ دانشمندانہ نہیں ہوگا،ہمیں کسی کی جنگ میں گھسنا نہیں چاہئے،پاکستان کے اپنے بہت سے مسائل ہیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ سعودی عرب ہمارا اچھا دوست ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کی جنگ میں حصہ لینا شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانسٹیٹیوٹ آف نیشنل افیئرز کے اجلاس میں مقررین نے کیا،اجلاس میں محمداطہر خرم،ریاض چوہدری،ڈاکٹر سہراب اسلم‘وسیم احمد،پروفیسر عرفان یوسف ،الیاس اعوان، غلام رضا ‘فاروق تسنیم‘اسرار بخاری‘حامد ریاض ڈوگر‘عبدالمجیدسمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی،اجلاس کی صدارت محمداطہر خرم نے کی جس میں یمن میں فوج بھیجنے سمیت کراچی کی موجودہ صورتحال اورملکی حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فوج کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف بھی سخت آپریشن کرے ‘ اور کرپٹ عناصر کے مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں چلاکر فوری فیصلے کئے جائیں اور کرپٹ عناصر کو سرعام پھانسی دی جانی چاہئے‘ملک اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ سعودی عرب ہمار ا اچھا ہمسایہ ہے مگر اس کے باوجود بھی ہمیں اس کی جنگ میں نہیں گھسنا چاہئے، کسی بھی ملک میں فوج بھیجنے کا فیصلہ راتوں رات نہیں ہونا چاہئے،قوم کو اعتماد میں لئے بغیر ایسے فیصلے نہیں کئے جا سکتے،موجودہ حالات میں پاک فوج کا سعودی عرب کی جنگ میں گھس جانا دانشمندانہ اقدام نہیں ہوگا، ایل این جی کے معاہدے شفاف نظر نہیں آرہے‘حکومت مہنگائی کا طوفان لا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :