سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، حرمین شریفین کے تقدس کیلئے جان قربان کرنے کو تیار ہیں

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کا بیان

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، حرمین شریفین کے تقدس کیلئے جان قربان کرنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یمن کے معاملے پر سعودی عرب اور یمن کے درمیان آخری حد تک مفاہمت کی کوشش کرنی چاہیے اور دونوں جماعتیں خون خرابے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے، ہم بھی حرمین شریفین کے تقدس کیلئے جان قربان کرنے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :