تحریک انصاف کا حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب کے موقع پر فوج اور رینجرزکی تعیناتی کا مطالبہ

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:38

اسلام آباد /کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) تحریک انصاف نے کراچی حلقہ این اے 246 میں ہونیوالے ضمنی انتخاب کو غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے کے لئے حلقہ میں فوج اور رینجرز تعینات کرانے کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تحریک انصاف کراچی کی مرکزی نائب صدر ناز بلوچ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی کی مخصوص صورتحال میں پولیس کیلئے ممکن نہیں کہ وہ پولنگ ڈے پر امن وامان برقرار رکھ سکے اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنا سکے اس لئے انتخاب والے دن پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج اور رینجرز کے جوان تعینات کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :