Live Updates

جوڈیشل کمیشن کا آرڈیننس جاری ہوگیا تحریک انصاف اب اسمبلیوں میں واپس آئے، اسحاق ڈار

ریونیو میں کمی کے باجود بجٹ خسارہ نہیں بڑھنے دیا جائے گا، میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا آرڈیننس جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واپس آجانا چاہئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا آرڈیننس جاری ہوچکا لہٰذا تحریک انصاف کو چاہئے کہ وہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے بیانات دینے کے بجائے اسمبلیوں میں واپس آئے اور قانونی اصلاحات میں اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے اور معاشی حالات بہتری کی جانب جارہے ہیں، 2017 تک ایس آر اوز کا اجرا مکمل طور پر ختم کر دیں گے اور ریونیو میں کمی کے باجود بجٹ خسارہ نہیں بڑھنے دیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :