اساتذہ کو ہرمشکل ،گھمبیر مسئلے سے نکالنے کیلئے کبھی پیچھے نہیں رہا ،گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن خضدار

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء )گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن خضدارتختی پینل کے امیدوار برائے ضلعی آرگنائزر عبدالحمید نتھوانی جمیل احمد زہری غلام حسین شاہوانی محمد رمضان و دیگر نے کہاہے کہ تختی پینل اساتذہ کا نمائند ہ پینل ہے جس نے ہمیشہ اساتذہ کے حقوق اور جدوجہد میں صف اول کا کردار ادا کرتے ہوئے اساتذہ کو ہرمشکل اور گھمبیر مسئلے سے نکالنے کبھی بھی پیچھے نہیں رہا ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے تحصیل زہری میں ورک کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں اساتذہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ تختی پینل کے امیدواروں نے کہاکہ 11اپریل تختی پینل کی کامیابی کی نوید لیکر آئیگا ۔ اور انشاء اللہ ہم ایک نئے ولولہ اور جدوجہد کے ساتھ اساتذہ کی خدمت کا سلسلہ شروع کریں گے ۔ ضلع بھر کے اساتذہ تختی پینل کو ووٹ دیکر کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔