چیف میونسپل آفیسر مچھ کی کوششوں سے علاقے کے عوام کے مسائل دہلیز پر حل ہورہے ہیں ، میر نثاز زہری

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:20

مچھ)اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء (مچھ بولان کے قبائلی رہنماء میر نثاز زہری نے کہا ہے کہ چیف میونسپل آفیسر مچھ کی کوششوں سے علاقے کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہورہے ہیں ،موصوف نے چارج سنبھالتے ہی علاقے کے صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کیلئے کام شروع کردیا ہے پبلک پارک اور انرجی سیور لائٹس کے بحالی سے علاقے کے خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا اس سلسلے میں ان کے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انھوں نے مچھ میں مقامی اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ٹاؤن کمیٹی مچھ کا چارج سنھبالتے ہی چیف میونسپل آفیسر میر نذر محمد زہری نے علاقے کے عوام کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کرکے مسائل کے حل کیلئے کوشش شروع کردیا ہے اور علاقہ میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز بھی کردیا ہے پبلک پارک جو کہ کھنڈرات میں تبدل ہوچکا تھا کہ بحالی کیلئے جو اقدامات اٹھا ئے ہیں وہ قابل تعریف ہے انھوں نے چیف میونسپل آفیسر میر نذر زہری کے کردار کو سراہتے ہوئے اپنی ہر ممکن تعاون کا یقین دہانی کرائی اور امید ظاہر کی کہ موصوف علاقے کے ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے مزید اقدامات کریں گے ۔