خانیوال، مشرقی وسطیٰ کے بحران کو حل کرنے کیلئے وزیرا عظم کی کوششیں قابل تحسین ہیں،راناعرفان محمود

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:18

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما وضلعی سینئرنائب صدر راناعرفان محمود خاں نے کہاکہ مشرقی وسطیٰ کے بحران کو حل کرنے کیلئے وزیرا عظم کی کوششیں قابل تحسین ہیں ۔دورہ ترکی اوردیگر عالم اسلام کے رہنماوں سے ملاقاتیں مثبت نتائج مرتب ہو نگے۔ وہ یہاں معززین علاقہ اورکارکنوں سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاک فوج بھیجنے کافیصلہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں کیاجائیگاتاہم حرمین شریفین کی حفاظت پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے اورفرض ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جو ڈیشل کمیشن کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اورکہاکہ حقائق قوم کے سامنے آجائیں گے اور جمہوری عمل مضبوط ہوگا ۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیاکہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں مسلم لیگ(ن) کے حمایت یافتہ امیدوار ہی نمایاں کامیابی حاصل کریں گے۔