وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات ‘ضلع قصور میں ”خادم پنجاب دیہی روڈ زپروگرام “کا آج افتتاح کیا جائیگا

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:17

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ”خادم پنجاب دیہی روڈ زپروگرام “کاپنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں آج (بروز اتوار ) افتتاح کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق کسانوں کی خوشحالی کیلئے پنجاب کے دیہی علاقوں کی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ”خادم پنجاب دیہی روڈ زپروگرام “کا افتتاح ضلع قصور میں نظام پورہ ٹو بھالہ روڈ سے آج (5اپریل 2015ء )کو 12بجے دوپہر نظام پورہ اڈا قصور دیپالپور روڈ پر جلسہ عام میں کیا جا رہا ہے جس میں ضلع بھر کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، ڈی سی او قصور ، ضلعی افسران ، میڈیا کے نمائندے اور عوام الناس کی بڑی تعداد شرکت کریگی ۔

ضلع قصور میں ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام “کے تحت ضلع بھر کی 10دیہی سڑکیں منتخب کی گئی ہیں جن کی لمبائی 64.19کلو میٹر ہے اور اس منصوبہ کی کل لاگت 563ملین روپے ہے اور اس پروگرام کے تحت 10فٹ دیہی سڑکیں 12فٹ چوڑی کی جائیگی اور ٹی ایس ٹی کی بجائے کارپٹڈ ہونگی جس کی وجہ سے دیہی عوام کو آمد و رفت کی تیز رفتار سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :