یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے واقعہ میں ملوث 20افراد کو حراست میں لے لیا،آئی جی پنجاب
سزائے موت پر عملدرآمد سے قتل کے واقعات میں پچیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے‘ مشتاق سکھیرا کی گفتگو
ہفتہ 4 اپریل 2015 17:13
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے واقعہ میں ملوث 20افراد کو حراست میں لے لیا ہے، کسی بے گناہ کو سزا نہیں ملے گی،سزائے موت پر عملدرآمد سے قتل کے واقعات میں پچیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سانحہ یوحناآبادکے بعد توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے اب تک ساٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دو افراد کو زندہ جلانے میں ملوث بیس افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ فوٹیج کی مدد سے ملوث ملزمان کی نشاندہی کی گئی ہے۔کسی بھی بے گناہ کو سزا نہیں ملے گی۔ مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں اینٹی رائٹس فورس کی تشکیل نو کی جا رہی ہے۔ سزائے موت پر عملدرآمد سے قتل کے واقعات میں پچیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.