عبید کے ٹو کو پولیس اہلکار کے قتل میں شناخت کرنے والا گواہ منحرف ہوگیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:10

عبید کے ٹو کو پولیس اہلکار کے قتل میں شناخت کرنے والا گواہ منحرف ہوگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل 2015ء) نائن زیر و سے گرفتار کیے گئے ملزم عبید کے ٹو کی پولیس اہلکارکے قتل کیس میں شناخت کرنے والا گواہ منحرف ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم کے ٹو کو آج پولیس اہلکار کوقتل کرنے کے کیس میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں ملزم عبیدکے ٹو کی شناخت پریڈ کروائی گئی ،شناخت پریڈ کے دوران گواہ نے ملزم عبید کے ٹو کو پولیس اہلکارکے قتل میں شناخت کرلیا لیکن عدالت میں منحرف ہو گیا ۔رینجرز کا کہناتھاکہ انہوں نے اپنا کام پورا کیا لیکن گواہ عدالت میں گھبرا گیا۔

متعلقہ عنوان :