قومی احتساب بیورو کا دائرہ کار قبائلی علاقہ جات تک وسیع کرنے کی تجویز پر غور شروع

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:40

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)قومی احتساب بیورو کا دائرہ کار قبائلی علاقہ جات تک وسیع کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے ۔ نیب کا دائرہ اختیار قبائلی علاقہ جات تک وسیع کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں اس وقت نیب صوبے میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف موثر کردار ادا کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

نیب کا اختیار قبائلی علاقہ جات تک نہ ہونے کے باعث کرپشن کے الزامات میں ملوث افسران اور ملازمین کے خلاف کاروائی نہیں ہو سکتی ہے نیب نے ڈیڑھ سال کے دوران کرپشن میں ملوث تین ارب اٹھاسی کروڑ روپے وصول کئے ۔

نیب خیبر پختونخوا نے اسلحہ سکینڈل میں ملوث صوبے کی اہم شخصیات کو گرفتار کیا ۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب کا دائرہ اختیار تک وسیع کرنے کے بعد قبائلی علاقہ جات میں کرپشن میں ملوث پولٹیکل ایجنٹس ، اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹس ، تحصیلدار سمیت دیگر افسران اور ملازمین کی گرفتاری عمل میں لائی گی جس سے کرپشن کی روک تھام ہو گی ۔