فیصل آباد سمیت بڑے شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے سے بھی زائد لوڈ شیڈنگ جاری ، انڈسٹری کی لوڈشیڈنگ میں دو گھنٹے مزید اضافہ

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے ،فیصل آباد سمیت بڑے شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے سے بھی زائد لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، انڈسٹری کی لوڈشیڈنگ میں دو گھنٹے مزید اضافہ کر دیا گیا، بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار متاثر،صنعتکار اور محنت کش پر یشان ، اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

04 اپریل۔2015ء کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی فیصل آباد سمیت بڑے شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے سے بھی زائد لوڈ شیڈنگ کی گئی ،تمام سب ڈویژنوں میں دو ،دو فیڈرز آٹھ سے دس گھنٹے کیلئے بند رکھے گئے ،گوجرانوالہ ،سرائے عالمگیر و گردو نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس پر شہریوں نے احتجاج کیا ہے ۔

(جاری ہے)

شہری علاقو ں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ غلام محمد آباد مدن پورہ ،رضا آباد ،سمیت آٹھ بازاروں اور گردونواح میں ایک پھر دد ،دو گھنٹے مسلمسل لوڈشیڈنگ شروع ہو گی ہے،جبکہ انڈسٹری علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ چھ گھنٹے سے بڑھا کر آٹھ گھنٹے کر دیا گیا ہے جس سے کاروبار زندگی مفلوج ہو گی ہے اور صنعتکار اور محنت کش پر یشان ہیں تاجروں،صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے دباوٴ پر صنعتوں کیلئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے مطالبے کو جائز تسلیم کیا گیا اور اس حوالے سے حکومتی سطح پر اقدامات اور ہدایات بھی جاری کی گئیں مگر بد قسمتی سے گرمیاں شروع ہونے سے قبل ہی صنعتوں کیلئے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا اگرچہ اس لوڈشیڈنگ شیڈول کے ساتھ ایک شفٹ کو بھی چلانا ممکن نہیں جبکہ اس کے ساتھ ہی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ مسلم لیگ کو بر سراقتدار آئے اڑھائی سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ لوڈ شیڈنگ کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صنعتکاروں کو صرف زبانی وعدوں پر ٹرخایا جا رہا ہے ۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء کے مطابق موسم تبدیلی سے بجلی کی کھپت میں اضافے کی وجہ سے شارٹ فال بڑھ گیا ،جس کے بعد لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں بھی غیر اعلانیہ اضافہ کردیا گیا اور مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کا سلسلہ بھی ایک بار پھر شروع کردیا گیا،فیصل آباد ،سمیتگوجرانوالہ ،سرائے عالمگیر و گردو نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس پر شہریوں نے احتجاج کیا ہے،شہریوں ،محنت کشوں اور تاجروں کا کہناہے کہ اگر لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا واضح اعلان فوری طور پر نہ کیا گیا تو پہلے سے 30-40 فیصد استعداد کار پر چلنے والی صنعتیں بند ہونا شروع ہو جائیں گی جس سے نہ صرف برآمدات متاثر ہونگی بلکہ بے روز گاری اور اس کے نتیجہ میں امن و امان کی صورتحال بھی متاثر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :