گجرات ؛پولیس اور ایلیٹ فورس کا مشترکہ سرچ آپریشن ،2 اشتہاریوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:40

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)ضلع گجرات میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں دو اشتہاریوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز گجرات کے علاقے چابہ میں پولیس اور ایلیٹ فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو اشتہاریوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے مزید تفتیش کے لئے ملزمان کونامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور اہم انکشافات کی توقع کی گئی ہے دو اشتہاری ملزمان ساجد اور سہیل کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھے اور پنجاب پولیس اور ان کے سروں کی دو ، دو لاکھ روپے قیمت مقرر کی تھی ۔