اسلام آباد کے تھانہ ویمن میں کئی ماہ بعد مقد مہ درج ،تھانہ فعال ہو گیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) اسلام آباد کے تھانہ ویمن میں کئی ماہ بعد پہلا مقد مہ درج ،تھانہ فعال ہو گیا ۔وفاقی دارلحکومت میں اکلوتا تھانہ ویمن کو پولیس افسران کئی ماہ سے غیر فعال کر رکھا تھا ،سابق ایس ایچ او صدف بشارت کے بعد پولیس افسران نے کسی اور کو تھانہ کی ایس ایچ اور تعینات نہیں کیا تھا جس پر تھانہ میں سائلین نے آنا چھوڑ دیا تھا ۔

(جاری ہے)

تھانہ میں مر دایس ایچ اوز تعینات ہونے کی وجہ سے وہاں خواتین پولیس اہلکار بھی اپنے اپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگی تھیں۔گزشتہ روز سمش شاپنگ سینٹر میں رفعت نامی خاتون شاپنگ کے دوران چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی جس کے نتیجہ میں ویمن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :