عوام لوڈشیڈنگ سمیت دیگر عذاب میں مبتلا ہیں،یاسر گیلانی

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) حکومت عملی طور پر ناکام طرز حکمرانی کا شکار ہے مہنگائی کے جن نے عوام کا بُرا حال کر دیا ہے۔ پنجاب میں عوام کے عزت و مال دونوں محفوظ نہیں 6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کرنے کا نعرہ لگانیوالی جماعت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بحرانوں کے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے گذشتہ روز ملک عمران صفدر، میاں مقصود احمد، ارشد خان، حسن بشیر، اجمل بلوچ، سرفراز احمد، محمد شکیل اور رضوان بابو کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور قوم کے مفادات کیلئے تحریک انصاف ہر فورم پر جد وجہد جاری رکھے گی انہوں نے عمران خان کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران واحد سیاست دان ہیں جن سے عوام کی توقعات وابستہ ہیں روایتی سیاست دانوں کے چنگل سے عوام کو وہی بچائیں گے

متعلقہ عنوان :