امن اور رواداری”شعری مقابلہ“6اپریل کو یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں منعقد ہوگا

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) ڈیمو کریٹک کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ اور امید جوان پروگرام کے زیر اہتمام لاہور سمیت پنجاب بھر کے معروف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات کے لئے ’امن اور رواداری‘ کے عنوان سے ایک مشاعرے کا انتظام کیا جارہا ہے جو 6اپریل بروز سوموارصبح دس بجے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

پروگرام کوارڈینیٹرز سعدیہ ظفر اور زاہد حسن نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء کو بتایا کہ مشاعرہ میں طالب علم اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کریں گے جبکہ مشاعرے کا مقصد نوجوان نسل خاص طور پر طلبا و طالبات میں امن و رواداری کے فروغ اور شعور میں اضافہ کرنا ہے

متعلقہ عنوان :