پہلوان گوٹھ ،گلستان جوہراور شاہ فیصل کالونی میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹوکی 36ویں برسی پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی پہلوان گوٹھ ،گلستان جوہر اور شاہ فیصل کالونی میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 36ویں برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی ،قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء سلیم الدین انصاری اور نور محمد انگریز نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو کا شمار ایشیاء کے عظیم عوامی رہنماء میں ہوتا ہے عوام سے ان کا رشتہ ناقابل تسخیر ہے آج 36سال بعد بھی گڑھی خدا بخش سے عوام کے دلوں میں حکمرانی کررہے ہیں قائد عوام کا عوام سے رشتہ ناقابل تسخیر ہے ذوالفقار علی بھٹو دنیا کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے عوامی حقوق کی جدو جہد میں اپنی جان قربان کردی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے مزید کہاکہ بھٹو ازم ہمارا اثاثہ ہے ذوالفقار علی بھٹو کے افقار پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا کا عظیم اور خوشحال ملک بنا ئیں گے تقریب کے اختتام پر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :