کندھ کوٹ، ہینڈزایس آرپی کے عہدیداروں کا اساتذہ کی نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف سکولوں کا دورہ

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:18

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)یوایس ایڈاورکیمونکس انٹرنیشنل کے اشتراک سے سندھ ریڈنگ پروگرام کے تحت اساتذہ کی تربیت کے سلسلے کے بعد انکی نصابی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کیلئے اسکولوں میں رائج طریقہ کارکومانیٹرکرنے کیلئے ہینڈزایس آرپی کے عہدیداروں نے دورہ کیا ہینڈز کے پروجیکٹ مینیجرغلام مصطفی نوناری نے کہاکہ اساتذہ کی جانب سے تعلیم کا جوسلسلہ ہے اسکومزید بہتربنانے کیلئے سندھ حکومت کے تعاون سے سندھ ریڈنگ پروگرام کے طریقہ کارکو دیگراضلاع میں تعلیم کی بہتری کیلئے رائج کیاجائے اس موقع پر سونیاملک،شمیم آرائیں نے بتایاکے ایس آرپی کے تحت دوردوزہ تربیت میں 300سے زائد اساتذہ تربیت سے مستفید ہوئے آنے والے ایام میں مزید اساتذہ کو جدید طریقوں کے عین مطابق تربیت دی جائیگی۔