ٹنڈوآدم ،جماعت اسلامی کی ملک گیر عوامی رابطہ مہم ،شہر کی تمام مساجد اور اہم مقامات پر پوسٹرز لگادیئے گئے

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:17

ٹنڈو آدم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے ملک گیر رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کی جانب سے شہر کی تمام مساجد اور اہم مقامات پر پوسٹرز لگادئے گئے اور صوبائی مقامی و ضلعی ذمہ داران ابو عامر انصاری عبدالعزیز غوری ،مشتاق احمد عادل،ابواسرار ،ابن قاسم سیفی،حاجی نورحسن اور دیگر نے اس مہم کا پیغام تاجروں،صنعتکاروں،مزدوروں،کسانوں،طلبہ ،اساتذہ،وکلا ء ،ادیبوں،شعراء اور دانشوروں تک پہنچانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جبکہ مقامی حلقوں کے کارکنان گھر گھر جاکر محبت ،اخوت ،بھائی چارے ،خوشحالی ،امن اور ترقی کا پیغام پہنچارہے ہیں اس موقع پر مہم کے افتتاحی روز المرکز جماعت اسلامی کوثر مسجد ٹنڈوآدم میں کارکنوں ،ذمہ داران اور شہریوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنما عبدالعزیزغوری ،ضلعی امیر ابوعامر انصاری ،نائب امیر مشتاق احمد عادل،ابو اسرار اور حاجی نور حسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی اول روز سے ہی ظلم کے نظام کو بدلنے کی بات کررہی ہے اور اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے اگر عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تو ملک سے غربت،کرپشن،لوٹ مار،اقر باپروری،جاگیردارانہ ،وڈیرا کلچر سمیت تمام برائیوں کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں اور استعمار کی غلام سیکولر قوتیں آئے دن لوگوں کو شریعت کے نظام سے ڈراتی رہتی ہیں جس کا مقصد صرف یہ ہیکہ کمہ طیبہ کے نام حاصل کئے جانے والے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرناہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جسکے ممبران اسمبلی کا دامن کرپشن سے پاک ہے انہوں نے کہا کہ امن و امان کے لئے سندھ بھر خصوصاً ٹنڈوآدم اور ضلع سانگھڑ میں رینجرس کو جرائم پیشہ افراد ،منشیات فروشوں ڈاکوؤں رہزنوں اور سماجی برائیوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کی فور ی اجازت دی جائے تاکہ اس شہر اور ضلع کی عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :