کوئٹہ، حضرت عیسیٰ نے ہمارے عقیدے کے مطابق عظیم قربانی دیکرتمام دنیاکے انسانوں کیلئے نجات کادروازہ کھولا،آسیہ ناصر

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:16

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام کی رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصرنے ایسٹرکے مقدس تہوارکے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ حضرت یسوع المسیح نے ہمارے عقیدے کے مطابق عظیم قربانی دیکرتمام دنیاکے انسانوں کے لئے نجات کادروازہ کھولااورہمیں محبت،قربانی،برداشت اوردنیامیں امن قائم کرنے کادرس دیالہذاہم سب پرواجب ہے کہ وطن عزیزپاکستان سے دہشگردی کے خاتمہ کے لئے تمام لوگ بلارنگ،نسل،مذہب اپنابھرپورکردارادادکریں اورانبیاء کرام کے درس کے مطابق درس اپنی زندگیاں بہترروحانی طورپربسرکریں،انہوں نے کہاکہ ایسٹرکے مذہبی تہوارکے طورپراپنے گردنواح کے غریب بہن بھائیوں کوشامل کریں،اپنے غریب،نادار،مساکین اورمعزورلوگوں کی بھرپوراخلاقی اورمالی مددکریں تاکہ ایسٹرکی خوشیوں میں وہ بھی بھرپورشرکت کرسکیں انہوں نے کہاکہ میری تمام مذہبی روحانی پیشواوٴں سے درخواست ہے کہ ایسٹرکی خصوصی عبادات میں وطن عزیزپاکستان کی سالمیت،ترقی وبقاکے لئے خصوصی دعائیں مانگیں ،آسیہ ناصرنے ایسٹرکے مقدس مذہبی تہوارکے موقع پردنیابھرکے تمام مسیحیوں کومبارکباددی ہے اورپیغام دیاہے کہ سانحہ یوحناآبادکی وجہ سے تمام مسیحی برادری ایسٹرکاتہوارسادگی سے منائیں۔