Live Updates

کراچی : پی ٹی آئی کا کیمپ آفس ہٹانے کے لیے دکانداروں کی الیکشن کمیشن کو درخواست

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 اپریل 2015 16:01

کراچی : پی ٹی آئی کا کیمپ آفس ہٹانے کے لیے دکانداروں کی الیکشن کمیشن ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) : پی ٹی آئی کا آفس کیمپ ہٹانے کے لیے کریم آباد کے مقامی دکانداروب نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کا کیمپ آفس علاقہ سے ہٹایا جائے اور کسی بھی جماعت یا امیدوار کا کیمپ آفس قائم نہ ہونے دیا جائے. درخواست میں یہ موقف دیا گیا کہ تحریک انصاف کے کیمپ آفس سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے جبکہ اس سے دکانوں اور دکانداروں کو نقصان پہنچے گا. دکانداروں کا کہنا تھا کہ اشتعال انگیزی اور ہنگامہ آرائی کے دوران اگر دکانوں کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہو گی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات