کراچی ،جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر رینجرز کا منگھو پیر کے سرکاری ہسپتال پر چھاپہ

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں شہری انتظامیہ کے زیر انتظام چلنے والے اسپتال میں جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کی اوراسپتال کی تلاشی لی ۔ منگھو پیر گرم چشمہ کے قریب رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

چھاپہ مار کارروائی میں اسپتال کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے اور کمروں کی سرچنگ کا عمل شروع کیا گیا جبکہ بند کمروں کے تالے توڑ کر سرچنگ کی گئی ۔

رینجرز ذرائع کے مطابق چھاپہ ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کی اطلاعات پر مارا گیا ، چھاپے میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ رینجرز کے چھاپے کے بعد اسپتال کے اندر اور باہر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :