ڈیرہ بگٹی ،پیر کوہ میں گیس پائپ لائن کو دھماکہ سے اڑانے کوشش ،ایک دہشتگرد ہلاک ،ایک زخمی

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:58

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کو ہ میں گیس پائپ لائن کو دھماکہ سے اڑانے کوشش ایک دہشتگرد ہلاک ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے صبح پیر کوہ کے علاقے میں گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا نے کی کوشش میں ایک دہشتگرد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں دہشتگرد گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کر رہے تھے کہ دھماکہ خیز مواد پھٹ جس سے ایک دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ لیویز نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے دہشتگردی اور زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا مزیر تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :