کریم آبادمیں پیش آنیوالے واقعہ پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کادلی اظہارافسوس

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:58

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے فیڈرل بی ایریا کے علاقے کریم آبادمیں پیش آنے والے واقعہ پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے حلقہ این اے 246 کے عوا م سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران صبروتحمل اورضبط وبرداشت سے کام لیں اور ایساکوئی بھی عمل نہ کریں جس سے ماحول میں کشیدگی پیداہواورافہام وتفہیم کی فضاء خراب ہو۔

الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے رہنماوٴں، ذمہ داروں اورمنتخب نمائندوں کوتاکیدکی کہ وہ ماحول کوپرامن رکھنے اور ضبط وبرداشت کی فضاء برقراررکھنے کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریں۔ الطاف حسین نے خاص طورپر ایم کیوایم کے کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ان کی زیادہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ اپنی جانب سے ایساکوئی عمل نہ کریں جس سے ماحول خراب ہو۔

متعلقہ عنوان :