پاک بحریہ کا جہاز یمن سے 150 پاکستانیوں کو لے کر کراچی کے لئے روانہ

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) پاک بحریہ کا جہاز یمن کے شہر مکلا سے 150 پاکستانیوں کو لے کر کراچی کے لئے روانہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلا کا عمل جاری ہے جس کے تحت پاک بحریہ کا جہاز مکلا سے 150 پاکستانیوں کو لے کر کراچی کے لئے روانہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاز میں پاکستانیوں کے علاوہ 16 غیر ملکی بھی شامل ہیں جنہوں نے پاکستانیوں کے ساتھ یمن سے محفوظ انخلا میں تعاون کیا۔ ان غیر ملکیوں میں چینی طلبہ و ملازمت پیشہ افراد ، یورپی اور بھارتی باشندے شامل ہیں۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کے اقدامات کے تحت اب تک 679 پاکستانیوں کو یمن سے وطن واپس لایاجاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :