پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پرسوں سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہو گا

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس پرسوں پیر کوسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا، اجلاس میں یمن کی صورت حال پر بحث اور پاکستان کی طرف سے سعودی عرب فوج بھجوانے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف یمن کی صورتحال اور سعودی عرب کی سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے ایوان اور قوم کو اعتماد میں لیں گے جبکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، قائد حزب اختلاف سینیٹ بیرسٹر اعتزاز احسن سمیت دیگر پارلیمانی قائدین سعودی عرب کی مدد کیلئے فوج بھجوانے کے حوالے سے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کا موقف بیان کریں گے، تحریک انصاف(آج) اتوار کو مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی، اجلاس میں شرکت کے فیصلے کی صورت میں عمران خان سعودی عرب فوج بھجوانے بارے تحریک انصاف کی پالیسی واضح کریں گے۔

(جاری ہے)

امکان ہے کہ اتفاق رائے کی صورت میں قومی اسمبلی یمن کی صورتحال پر کسی متقہ لائحہ عمل کا اعلان قرار دادکی منظوری کی صورت میں کرے۔