سرینگر ،نامعلوم شخص کی لاش برآمد، شناخت کیلئے کنٹرول روم پہنچا دیا گیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:13

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سرینگر کے علاقے بٹہ مالو سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق بٹہ مالو جنرل بس سٹینڈ پر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب لوگوں نے نامعلوم شخص کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق مقامی لوگوں کی فراہم کردہ اطلاع پر پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کو لاش اپنی تحویل میں لی اور اسے شناخت کیلئے کنٹرول روم پہنچا دیا۔

متعلقہ عنوان :