جلالپوربھٹیاں‘اشتہاری ملزمان کی سی آئی اے انسپکٹر کی گاڑی پر فائرنگ

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:03

جلالپوربھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)اشتہاری ملزمان کی سی آئی اے انسپکٹر کی گاڑی پر فائرنگ ،ضلع بھر کی پولیس نے گھیراڈال کر اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق تھانہ جلالپوربھٹیاں میں 169/15نمبری زیر دفعات 34/353/324ت پ مقدمہ درج ہواجس میں لکھا گیا ہے سی آئی اے انسپکٹر محمد اقبال اپنی سرکاری گاڑی میں سرکاری ڈیوٹی پر گاؤں کوٹ غازی جارہاتھاکہ رستے میں اپنے گاؤں کوٹ محبت کے قریب چھپے ہوئے اشتہاری ملزمان مظہر اور فیصل ساکنان کوٹ محبت نے انکی گاڑی پر فائرنگ کردی،اور ات کے اندھیرا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے،سی آئی اے انسپکٹر کی کال پر تھانہ جلالپوربھٹیاں سمیت ضلع بھر کی پولیس نفری نے فوری طر پر ملزمان کا پیچھا کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ جلالپوربھٹیاں محمد عباس کی مدیعت میں تھانہ جلالپوربھٹیاں میں اشتہاری ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔