جلالپور بھٹیاں‘لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر رضیہ بی بی کے خاوند ریاست علی کے قتل کا مقدمہ درج

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:03

جلالپوربھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) جلالپوربھٹیاں کے نواحی گاؤں نواں مانیکا کی رہائشی رضیہ بی بی کی رٹ پٹیشن لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تھانہ سکھیکی پولیس نے ایس ایچ او تھانہ خانقاہ ڈوگراں سمیت 18،افراد کیخلاف مدعیہ رضیہ بی بی کے خاوند ریاست علی کے قتل کا مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 2013میں تھانہ خانقاہ ڈوگراں کی پولیس رضیہ بی بی کے خاوند ریاست علی کو اٹھا کر لے گئی تھی۔مدعیہ رضیہ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس سید کاظم علی شاہ کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی کہ میرے خاوند کو خانقاہ ڈوگراں پولیس نے اغواء کے بعد قتل کردیا۔آج لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تھانہ سکھیکی پولیس نے ایس ایچ او ربنواز سمیت اٹھارہ افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :