پاک آذربائیجان کا مشترکہ بزنس کونسل کی تشکیل پر اتفاق

ہفتہ 4 اپریل 2015 14:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)آذربائیجان کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے ایف پی سی سی آئی اورآذربائیجان چیمبرآف کامرس کے درمیان مشترکہ بزنس کونسل کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر وسیم وہرا کے مطابق آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے روشن امکانات ہیں جو چاول، ٹیکسٹائل، انجینئرنگ، پلاسٹک، کیمیکل اور زراعت کی پیداوار کے شعبوں میں ہو سکتے ہیں تاہم ان سے اب تک کوئی فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ باکو میں ہونے والے آذربائیجان بزنس فورم میںآ ذربائیجان چیمبر آف کامرس کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔ وسیم وہرا نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، اس موقع پر پاکستان کے صدر ممنون حسین اورآذربائیجان کے صدر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وسیم وہرا نے کہا کہ ایف پی سی سی ا?ئی، ا?ذربائیجان چیمبر ا?ف کامرس کے ساتھ جوائنٹ بزنس کونسل تشکیل دے گی تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔

ان کو بتایا گیا کہ حکومت ا?ذربائیجان کو اہمیت دے رہی ہے جس کا اندازہ صدر پاکستان کی قیادت میں جانے والے متعدد وفود سے لگایا جا سکتا ہے۔ وفد میں پاکستان کے مختلف باصلاحیت شعبوں کو نمائندگی دی گئی تھی، اس موقع پرایف پی سی سی آئی کے وفد نے بی ٹو بی میٹنگ میں بھی شرکت کی۔