نئی آئی ٹی و ٹیلی کام پالیسی تیار، حتمی منظوری کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادی گئی

ہفتہ 4 اپریل 2015 14:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) نئیآئی ٹی و ٹیلی کام پالیسی تیار، حتمی منظوری کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادی گئی ہے۔ حکام کا کہناہے کہ نئی پالیسی میں ٹیلے کام اور آئی ٹی سیکٹر کو نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے اور پہلی بار کنٹینٹ منیجمنٹ کا نظام تیار کیا گیا ہے جس کے تحت غیر قانونی یا توہی آمیز مواد کے خاتمے کے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

12سال بعد بننے والی نئیآئی ٹی و ٹیلے کام پالیسی میں اسپیکٹرم لائسنسنگ کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔ٹیلے کام سیکٹر کے تمام اسٹیک ہولڈر کے درمیان مارکیٹ کمپی ٹیشن کی حکمت عملی بھی شامل کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق آر این ڈی اور یو ایس ایس فنڈ کے تحت دیہی اور دورافتادہ علاقوں میں ٹیکنالوجی کے فروغ کو ترجیح بنادیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق نئیآئی ٹی و تیلے کام پالیسی کو ٹیلے کمیونیکشن ایکٹ 1996کے آرٹیکل 8کے تحت منظوری کے لیے ای سی سی کو بھجوادیا گیا ہے۔