اسلام آباد : ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف افغان باشندے کے اغوا سے متعلق کیس کی سماعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 اپریل 2015 14:26

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) : ذکی ارلحمان لکھوی کے خلاف افغان باشندے کے اغوا سے متعلق کیس کی سماعت کی گئی گذشتہ سماعت میں عدالت نے ملزم کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کیا تھا تاہم آج کی سماعت میں بھی جیل حکام نے ملزم کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار کر دیا ، جیل حکام نے موقف دیا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملزم کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا. ملزم کے وکیل نے موقف دیا کہ جیل حکام کی رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں ہے. رضوان عباسی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عدالت حاضری سے استثنا سے کر کیس کو آگے بڑھائے جبکہ پرواسیکیوٹر عامر ندیم تابش کو جیک حکام کی رپورٹ پر 6 اپریل کو دلائل دینے کی ہدایت کی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :