(ن) لیگ کا سابقہ دور میں نکالے گئے دو ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کی بحالی کے لئے بحالی بورڈ کا اجلاس پرسوں بلانے کا فیصلہ

ہفتہ 4 اپریل 2015 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے سابقہ دور میں نکالے گئے دو ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کی بحالی کے لئے بحالی بورڈ کا اجلاس پیر 6 اپریل کو بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنے سابقہ دور میں سرکاری ملازمتوں سے نکالے گئے دو ہزار سے زائد ملازمین کی مرحلہ وار بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کی سربراہی میں جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن‘ جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور جوائنٹ سیکرٹری قانون و انصاف ڈویژن آٹھ اور نو اپریل کو نکالے گئے ملازمین کا موقف سنیں گے۔

بحالی بورڈ اس سے قبل چھ اپریل کو منعقدہ اجلاس میں ملازمین کی بحالی کے طریقہ کار اور دیگر اقدامات کا جائزہ لے گا معلوم ہوا ہے کہ نکالے گئے ملازمین کو بحالی بورڈ کے سامنے پیش ہونے کے موقع پر اپنے متعلقہ کاغذات ہمراہ لانے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔