سانحہ ماڈل ٹاؤن،جے آئی ٹی کا وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کو طلب نہ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 4 اپریل 2015 14:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزراء کو طلب نہ کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کمیشن نے عوامی تحریک کے46 کارکنوں کو گواہی دینے کے لئے سمن جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزراء کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب نہیں کیا جائیگا جبکہ کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے بیانات کو کافی قرار دیا ہے ،جے آئی ٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 46 کارکنوں کو ڈی پی اوز کے ذریعے گواہی کیلئے بیان ریکارڈ کا حکم دیا ہے اور اس حوالے سے سمن بھی جاری کر دیئے ہیں، 46افراد کا تعلق پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر سے ہے اوران افراد میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں زخمی ہونے والے افراد بھی شامل کئے گئے ہیں