Live Updates

کراچی : عزیز آباد میں پی ٹی آئی کا کیمپ ہٹا دیا گیا، کیمپ ہم نے نہیں ہٹوایا تو ایم کیو ایم نے ہٹوایا ہو گا، پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 اپریل 2015 13:51

کراچی : عزیز آباد میں پی ٹی آئی کا کیمپ ہٹا دیا گیا، کیمپ ہم نے نہیں ہٹوایا ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) : این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے لیے عزیز آباد میں لگے پی ٹی آئی کے کیمپ کو ہٹا دیا گیا . ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ کس نے ہٹایا یہ کہنا تاحال قبل از وقت ہو گا.

(جاری ہے)

جبکہ این اے 246 کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار اور رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے رات کو کیمپ پر حملہ کیا اور سامان چوری کیا یہ انہی کا کام لگتا ہے عمران اسماعیل نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے کیمپ نہیں ہٹایا تو ایم کیو ایم نے ہٹوایا ہو گا.

ان کا کہنا تھا کہ کشدیہ صورتحال کے باعث کارکنان کو کیمپ میں بیٹھنے سے منع کیا تھا ، ڈیکوریشن والے بھی رو رہے ہیں کہ ہمارا سامان ہمیں واپس دلوایا جائے. عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کسی کا خوف نہیں ہے، عزیز آباد میں دوبارہ کیمپ لگایا جائے گا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات