اوکاڑہ ،پولیس مقابلے میں ”رتو“ ڈکیت گینگ کا سر غنہ ساتھی سمیت ماراگیا
ہفتہ 4 اپریل 2015 13:36
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) اوکاڑہ کے نواح میں پولیس مقابلے کے دوران ”رتو“ ڈکیت گینگ کا سر غنہ اور اسکا ساتھی ڈاکو اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا، ساتھی ڈاکووٴں کو ہلاک کرنے کے بعد دو ڈاکو ساتھیوں کی نعشیں چھوڑ کر فرارہوگئے ،مرنے والے ڈاکو اوکاڑہ اور قصور پولیس کو ڈکیتی اور ڈکیتی قتل کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ رات پونے بارہ بجے تھانہ صدر دیپالپور پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ صدر دیپالپور کے علاقہ پل لدھیوال میں چار نا معلوم مسلح ڈاکووٴں نے راہگیروں کو لوٹنے کے لئے ناکہ لگا رکھا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکووٴں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔(جاری ہے)
میں نے اے ایس پی دیپالپور بقا بگٹی کو موقع پر پہنچنے کی ہدائت کی وہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔
ڈاکو فصلوں میں چھپ کر پولیس پر دو اطراف سے فائرنگ کرتے رہے۔پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ 20منٹ تک جاری رہنے والے اس پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکووٴں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔جن ڈاکووٴں کی فائرنگ سے ہلاکتیں ہوئیں وہ مرنے والے ڈاکووٴں کی نعشوں کو چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فصلوں سے فرار ہو گئے۔پولیس نے مرنے والے ڈاکووٴں کی نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا۔جبکہ مرنے والے ڈاکووٴں کی نعشوں کے قریب سے ایک کلاشنکوف، ایک رائفل اور دو بلا نمبری موٹر سائیکل قبضے میں لے لیا،جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ موٹر سائیکل وارداتوں کے دوران چھینے گئے تھے۔ڈی پی او نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ میں میڈیکل بورڈ نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیا۔جسکے بعد نعشوں کی شناخت ”رتو“ ڈکیت گینگ کے سرغنہ ارشد عرف رتو اور صابر کے نام سے ہوئی۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو اوکاڑہ اور قصور پولیس کو ڈکیتی اور ڈکیتی قتل کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔ڈی پی او نے کہا کہ فرار ہونے والے ڈاکووٴں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.