رحیم یار خان،شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

ہفتہ 4 اپریل 2015 13:36

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) رحیم یار خان میں شوہر نے اہل خانہ سے ملکر مبینہ طور پر تشدد کے بعد بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ،ملزمان فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کیمطابق لیاقت پور میں مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی خاتون کوثر پروین کے ورثانے بتایا ہے کہ اس کے شوہر عبدالرشید نے اپنے بھائی اور بہنوں کی مدد سے معمولی تلخ کلامی کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ہے جس سے تشویشناک حالت میں شیخ زایدہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ لڑکی کے ورثاکے مطابق جب سے شادی ہوئی ہے۔ شوہر معمولی باتوں پر تشدد کا نشانہ بناتا رہا ہے۔پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ما رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :