تھر پارکر،نامعلوم افراد نے دادا ،دادی اور پوتے کو قتل کر دیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 13:35

تھر پارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) تھر پارکر میں نگر پارکر کے نواحی گاوٴں میں نامعلوم افراد نے دادا ،دادی اور پوتے کو قتل کر دیا،ملزمان وارادت کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نگر پارکر کے دور دراز گاوٴں وڈڑائی میں نامعلوم افراد نے سلاخوں کے وار کر کے ستر سالہ نیتو کولہی ،اسکی زوجہ شریمتی پتو اور انکے پندرہ سالہ پوتے کو قتل کر دیا۔ نامعلوم افراد موٹر سائیکل پہ سوار ہو کر گاوٴں پہنچے اور اپنے گھر میں سوئے ہوئے افراد کو سلاخوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔ واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :