سینئر اور جونیئر کھلاڑی کپتان اظہر علی کو سپورٹ کریں، سعید اجمل

ہفتہ 4 اپریل 2015 13:11

سینئر اور جونیئر کھلاڑی کپتان اظہر علی کو سپورٹ کریں، سعید اجمل

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)دورہ بنگلا دیش کے لیے نمائندگی پانے والے نوجوان بیٹسمین محمد رضوان نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ جادوگر اسپنر سعید اجمل کہتے ہیں کہ سینئرز کو کپتان اظہر علی سمیت جونیئر کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد رضوان نے کہا کہ دورہ بنگلا دیش کے لیے منتخب ہونے پر وہ بہت خوش ہیں اور وہ اچھی کارکردگی سے اپنا انتخاب درست ثابت کریں گے۔

جادو گراسپنر سعید اجمل نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا خوش آئند ہے۔ کپتان اظہر علی سمیت نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ بنگلا دیش کے خلاف تینوں فارمیٹس کے دورہ میں سینئر اور جونئیرز کا کمبی نیشن بنایا گیا ہے یہ فارمولا کتنا کامیاب ہوتا ہے سب کی نظریں جم گئیں