بھارتی وزیراعظم اولمپک گیمز 2024 اپنے ملک میں کرانے کے خواہاں
ہفتہ 4 اپریل 2015 13:11
بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) رواں ماہ ہندوستانی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ( آئی او سی)کے صدر تھامس باک کی دہلی میں ملاقات متوقع ہے جس میں دونوں حکام کی جانب سے 2024 میں ہونے والے اولمپک گیمز کی میزبانی کے لئے ہندوستان کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 2016 اولمپکس کا انعقاد برازیل کے شہر ریو دی جنیرو میں ہو گا جبکہ 2020 اولمپکس کی میزبانی جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو کرے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم مودی 2024 اولمپک کے لیے بولی لگانے کے لئے تیار ہیں اور اس بڑے ایونٹ میں ہونے والے مالی اخراجات سمیت دیگر تفصیلات جاننے کے بھی خواہش مند ہیں۔تھامس باک 27 اپریل کو دورہ ہندوستان پر آئینگے اور وہ بھی ہندوستان کو اولمپک کی میزبانی دینے کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق آئی او سی کے صدر نے ہندوستان کے حق میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ” ہم آئندہ اولمپکس ایسے ملک میں منعقد کرانے کے خواہش مند ہیں جس نے اس سے قبل اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کبھی نہیں کی اور ہندوستان میں یہ ایونٹ منعقد ہونے سے نوجوان ٹیلنٹ کو تقویت اورکھیل کو ترقی ملے گی“۔
باک نے کہا کہ ہم 1.2 ارب آباد کے حامل ملک کو کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہندوستان احمد آباد شہر کے نام کی بولی دینے پر غور کر رہا ہے جبکہ اس فہرست میں مضبوط امیدوار امریکا اور جرمنی پہلے ہی اپنے شہروں کے نام جمع کرا چکے ہیں۔امریکا نے بوسٹن، جرمنی نے ہمبرگ، یونان نے روم کے نام میزبانی کے لیے جمع کرائے ہیں جبکہ کینیا ، مراکش، قطر، فرانس او ر روس بھی ممکنہ طور پر بولی لگا سکتے ہیں۔یاد رہیکہ اولمپکس 2024 کی میزبانی کے لئیہندوستان کے پاس شہر کا نام جمع کرانے کا وقت رواں سال 15 ستمبر تک ہے۔2024 اولمپک کے میزبان شہر کے نام کا اعلان 15 ستمبر 2017 کو پیرو کے شہر لیما میں کیا جا ئے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.