کنٹونمنٹ بورڈ شورکوٹ چھاوٴنی میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:54

شورکوٹ چھاؤنی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) کنٹونمنٹ بورڈ شورکوٹ چھاوٴنی میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا ۔انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے حوالے سے عدالتی فیصلہ آنے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8اپریل تک اُمیدواروں سے پارٹی ٹکٹ طلب کر لئے ہیں جن کی بنیاد پر ان اُمیدواروں کو نشان الاٹ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

شورکوٹ چھاوٴنی میں 5سیٹوں کیلئے 24اُمیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں اُمیدواروں کی اکثریت مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ہیں ۔ابھی تک آزاد حیثیت سے ہی کاغذات جمع کروائے ہیں جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے کا عدالتی فیصلہ ایسے وقت میں آیا جب اُمیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے تھے اور اسی وجہ سے عجلت میں پارٹی ٹکٹ اثر و رسوخ نہ رکھنے والے اُمیدواروں کیلئے خاصا دشوار مرحلہ ثابت ہو رہا ہے جبکہ بعض اُمیدوار وں کا کہنا ہے کہ ہمیں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن ایک بار بھر ملتوی یا تاخیر کا شکار ہوتے نظر آ رہے ہیں ۔اُمیدواروں نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال آئندہ چند روز میں واضع ہو جائے گی۔