بنگلہ دیش پاکستان کرکٹ بورڈ کے مالی نقصانات پورے کرنے کے لیے راضی ہوگیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:53

بنگلہ دیش پاکستان کرکٹ بورڈ کے مالی نقصانات پورے کرنے کے لیے راضی ہوگیا

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4اپریل ۔2015ء ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان کے دو دورے منسوخ ہونے کے باعث پی سی بی کو ہونے والے نقصان کا معاوضہ ادا کر نے پر راضی ہوگیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن نے بنگلہ دیش کے پاکستا ن کے لیے شیڈول دو دورے ملتوی ہونے سے پاکستان کرکٹ بورڈ ہو نے والے نقصان کا ہرجانہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ناظم الحسین کے مطابق ہرجانہ کی رقم کا تعین جلد کر لیا جائے گا اور یہ ایک سے تین لاکھ ڈالز کے درمیان ہوگی ۔بی سی بی کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز دعوے کر رہے تھے کہ سیریز ان کی ہوم سیریز ہوگی تاہم اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ یہ سیریز بنگلہ دیش کے ہوم سیریز ہوگی ۔واضح رہے کہ بنگلا دیش نے دسمبر 2012 میں ایک ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ منسوخ کردیا تھا جس پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا تھا۔