اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوموار سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے 9 بینچ تشکیل دے دئیے گئے

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے سوموار سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے 5 سنگل،2 ڈویژن اور 2 اسپیشل ڈویژن بینچزسمیت 9 بینچ تشکیل دے دئیے ہیں۔ ان تمام بینچوں میں دیوانی ،فوجداری سماعت دیگراہم کیسز کی سماعت ہو گی۔

(جاری ہے)

پہلاسنگل بینچ چیف جسٹس محمدانور خان کاسی،دوئم جسٹس نورالحق این قریشی،سوئم جسٹس شوکت عزیز صدیقی،چہارم جسٹس اطہر من اللہ اور پانچواں سنگل بینچ جسٹس عامرفاروق پر مشتمل ہے جبکہ پہلاڈویژن جسٹس نورالحق این قریشی اورجسٹس شوکت عزیزصدیقی اور دوئم جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل ہے ۔

عدالت عالیہ میں دواسپیشل ڈویژن بینچ جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ جبکہ جمعرات کے روز اسپیشل بیچ سی ڈی اے کے کیسز کے لیے جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس عامرفاروق پر تشکیل دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :