ایرانی جوہری پروگرام پر سمجھوتہ خوش آئند ہے: مشاہد حسین
ہفتہ 4 اپریل 2015 12:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)ایران اور چھ عالمی طاقتوں بشمول امریکہ کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کے خدوخال پر اتفاق کو دنیا کے کئی دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں سیاستدانوں اور مبصرین نے خوش آئندہ اور مثب پیش رفت قرار دیا ہے۔پاکستان کے قانون سازوں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر اس معاہدے پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد ہوتا ہے تو اس کے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی دفاعی اْمور کی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین نے امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں اسے تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایران اور امریکہ کے تعلقات کو معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
" میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ خوش آئند ہے اور تاریخی (معاہدہ) ہے اور میں یہ کہوں گا کہ یہ صدر براک اوباما کے صدارتی دور کی سب سے اہم کامیابی گنی جائے گی اور اس سے علاقے میں امن و استحکام آئے گا اور ایران اور امریکہ کے تعلقات معمول پر لانے میں بھی مدد ملے۔
“معاہدے پر عمل درآمد سے ایران پر معاشی پابندیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ اس سے پاکستان اور ایران کے درمیان مجوزہ گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی پیش رفت متوقع ہے۔”جو ایران پاکستان گیس پائپ لائن معاہدہ ہے اس میں جو سب سے بڑی رکاوٹ تھی یہ پابندیاں تھی، وہ اب ختم ہو جائیں گی اور اس کا مطلب ہے کہ علاقائی تعاون بھی بڑھے گا اور پاکستان اور ایرن کا اقتصادی تعاون بھی بڑھے گا اور پاکستان کا ایک دیرینہ مسئلہ ہے جو توانائی کی بحران کا، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بھی اب ایک امید کی کرن نظر آئی ہے۔“پاکستان میں قانون سازوں کا کہنا ہے کہ ایران کی مغرب سے کشیدگی کے خاتمے سے خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے گا اور بطور ایران کے پڑوسی ملک کے پاکستان پر بھی اس کے مثبت اثرات پڑیں گےمزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.